حیدرآباد

شرد یادو کو کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو کا خراج

چیف منسٹر کے سی آر نے آنجہانی قائد شردیادو کو یاد کیا جنہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک کی تائید وحمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ شردیادو کے قل بسنے سے ملک ایک اہم شوشلسٹ قائد سے محروم ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق مرکزی وزیر وراشٹرا جنتادل (آر جے ڈی) کے قائد شرد یادو کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آنجہانی قائد شردیادو کو یاد کیا جنہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک کی تائید وحمایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

انہوں نے کہا کہ شردیادو کے قل بسنے سے ملک ایک اہم شوشلسٹ قائد سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے غمزدہ افراد خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے بھی شرد یادو کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

 وہ، لوک نائک جئے پرکاش نارائن کے سوشلزم کے دھارے سے ابھرے رہنماؤں میں سے ایک عظیم قائد تھے۔ یادو، عجزوانکساری اور زمین سے جڑے رہنے والے ملک کے بڑے قائد تھے۔

پیارو خلوص کے پیکر شردیادو، میرے ساتھ کئی مہمات میں شامل تھے۔ چندرا بابو نائیڈو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ آندھرا پردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پارلیمنٹری پارٹی کے قائد وجئے سائی ریڈی نے شرد یادو کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کیا۔

 ریڈی نے کہا کہ یادو کا سیاسی کیرئیر انتہائی شاندار رہا ہے وہ مرکزی وزیر بھی تھے اور وہ، لوک سبھا کے لئے7بار اور راجیہ سبھا کیلئے3 بار منتخب ہوئے تھے۔ ریڈی نے شردیادو کو ملک کے ایک عظیم سوشلسٹ قائد قرار دیا۔