کے سی آر بڑا بہروپیہ: بنڈی سنجے
کے سی آر نہ صرف انسانوں بلکہ دیوی دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ اب تک یادادری مندر کی ترقی کے نام پر اراضیات خریدی گئی اور یہ کہانی چلتے،چلتے کونڈا گٹو تک پہنچ گئی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر سے بڑا بہرو پیہ کوئی نہیں ہے۔ کے سی آر نہ صرف انسانوں بلکہ دیوی دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ اب تک یادادری مندر کی ترقی کے نام پر اراضیات خریدی گئی اور یہ کہانی چلتے،چلتے کونڈا گٹو تک پہنچ گئی۔
اب اس علاقہ کی ترقی کیلئے وہ ایک ہزار کروڑ جاری کرنے کا وعدہ کررہے ہیں۔ جبکہ یہی کے سی آر نے دھرم پوری اور ویملواڑہ مندر کی ترقی کیلئے500،500 کروڑ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے فراموش کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جو صرف وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے میں یقین رکھتی ہے، کو عوام سے ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔
بی آر ایس سربراہ کو جھوٹ بولنے میں ماہر قرار دیتے ہوئے صدر بی جے پی نے کہا کہ کے سی آر غریب عوام کو ڈبل بیڈروم، بے روزگاروں کو ملازمتیں،بے روزگاری بھتہ، دلت عوام کو فی خاندان تین ایکر اراضی، دلت بندھو کے تحت دس، دس لاکھ روپے دینے میں ناکام رہے ہیں۔
اب بی آر ایس کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور کے سی آر کے خاندان کو شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا۔