دہلی

بی جے پی کو کانگریس کی جیت ہضم نہیں ہورہی ہے: جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے ٹوئٹ کیاکہ کرناٹک میں بی جے پی کو سماج کے سبھی طبقات سے ملنے والی فیصلہ کن تائید ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اس کی آن لائن نفرت فیکٹری جھوٹ پھیلانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ بی جے پی کو کرناٹک میں اس کے خلاف عوام کا فیصلہ ہضم نہیں ہورہا ہے۔ وہ جھوٹ گھڑرہی ہے اور مذہبی صف بندی کی سیاست میں ملوث ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

کانگریس نے ہفتہ کے دن بی جے پی کو اس کے جنوبی ہند کے واحد قلعہ سے بیدخل کرکے واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کی ہے۔ یہ اس کیلئے حوصلہ افزاء جیت ہے۔

 کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونکیشن جئے رام رمیش نے ٹوئٹ کیاکہ کرناٹک میں بی جے پی کو سماج کے سبھی طبقات سے ملنے والی فیصلہ کن تائید ہضم نہیں ہورہی ہے۔ اس کی آن لائن نفرت فیکٹری جھوٹ پھیلانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

 بی جے پی‘آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیاتھا جس میں ایک شخص کو کرناٹک کے بھٹکل میں مبینہ طور پر چاندتارے والاسبزرنگ کا پرچم لہراتے دیکھاجاسکتا ہے۔

 امیت مالویہ نے اس ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیاکہ بھٹکل‘ کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے فوری بعد…… ایک اورٹوئٹ میں بی جے پی قائد نے بیلگاوی کا مبینہ ویڈیوپوسٹ کیا اورکہا کہ بیلگاوی میں اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہے۔

 کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننے والی ہے۔ بھٹکل تا بیلگاوی ’محبت کی دکان‘ایسی ہی دکھائی دیتی ہے۔امیت مالویہ نے الزام عائد کیاکہ کانگریس کی خوشامد کی سیاست کرناٹک کا سماجی تانہ بانہ بکھیردے گی۔