کھیل

رویندرجڈیجہ انجری کے سبب ایشیا کپ سے باہر

بی سی سی آئی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ’’رویندرا جڈیجہ دائیں گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

دوبئی: تجربہ کار ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ دائیں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے 2022 کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔

بی سی سی آئی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ’’رویندرا جڈیجہ دائیں گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے جڈیجہ کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اکشر کو پہلے ایک اضافی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ جلد ہی دوبئی میں اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (ڈبلیو کے)، دنیش کارتک (ڈبلیو کے)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، آر اشون، یوزویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اویش خان۔