حیدرآباد

کے سی آر کی عنقریب کانگریس میں شمولیت،لکشمن کا سنسنی خیز تبصرہ

لکشمن نے کہا کے ٹی آر حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی تحفظات کے خلاف ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشن نے سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس لیڈر کے سی آر کے خلاف سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کے سی آر کی کانگریس پارٹی میں شمولیت یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

انہوں نے کہا کے ٹی آر حیدرآباد کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ  بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ  سچ بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی تحفظات کے خلاف ہے۔

جب امبیڈکر نے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن فرہم کیا ہے تو کانگریس مسلم تحفظات کو سامنے لایا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کانگریس نے مسلمانوں کو تحفظات کی بات کرکے امبیڈکر کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا خود راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ذات پات کے نام پر کوئی ریزرویشن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ریونت ریڈی  حقیقی کانگریسی نہیں ہیں انہیں چند حقائق سے واقفیت حاصل نہیں ہے انہیں چاہیے کہ کانگریس کے حقیقی قائدین سے معلومات حاصل کریں۔ لکشمن نے کہا ہائی کورٹ نے مسلمانوں کے ریزرویشن کو مسترد کر دیا تھا اس وقت کانگریس حکومت نے  سپریم کورٹ جا کر حکم التواحاصل کیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کے سی آر نے پہلے کہا تھا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ لکشمن نے تبصرہ کیا کہ کے سی آر کا جو حشر ہوا، وہی حشر ریونت ریڈی کا بھی ہو گا۔

 ریونت ریڈی   مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنتا ہوا دیکھ برداشت نہیں کر پا رہے انہوں نے کہا کانگریس پارٹی گدھے کا انڈا نہیں سانپ کا انڈا ہے اور اس نشان کے ساتھ انتخابات میں مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کے ٹی آر کو  مودی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ لکشمن نے کہا کہ سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی اپنی شکست کے خوف سے مقابلہ نہیں کر رہی ہیں۔