مشرق وسطیٰ

ایکسپو 2030 کی نمائش میں کامیابی سعودی کے ساتھ عالمی برادری کے پختہ یقین کوظاہر کرتی ہے :شہزادی ھیفاء

اقوام متحدہ کے سائنسی اور ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ میں سعودی عرب کی مندوب شہزادی ھیفاء آل مقرن نے زور دے کر کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں ایکسپو 2030 کی نمائش میں کامیابی سعودی ترقیاتی منصوبے کے لیے بین الاقوامی حمایت کے ساتھ ساتھ مملکت کے وژن پر عالمی برادری کے پختہ یقین کا عکاس ہے۔

ریاض: اقوام متحدہ کے سائنسی اور ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ میں سعودی عرب کی مندوب شہزادی ھیفاء آل مقرن نے زور دے کر کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض کی میزبانی میں ایکسپو 2030 کی نمائش میں کامیابی سعودی ترقیاتی منصوبے کے لیے بین الاقوامی حمایت کے ساتھ ساتھ مملکت کے وژن پر عالمی برادری کے پختہ یقین کا عکاس ہے۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ میزبانی کی بولی جمع کرانے والے سعودی وفد کا حصہ تھیں جب ریاض ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کرنے میں کامیاب ہوا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ذاتی طور پر ایکسپو 2030 کے لیے ریاض کی میزبانی کی بولی کی قیادت کی اور سعودی عرب نے اپنے عزم کی تصدیق کی وہ ’ایکسپو 2030‘ کی میزبانی کا حق ادار کرسکتا ہے اور الریاض اس کے لیے موزوں ترین شہر ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بین الاقوامی بیورو آف ایگزیبیشنز نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کی فائل نے سوموار کے روز دفتر کے جنرل اسمبلی اجلاس (173) کے دوران خفیہ رائے شماری کے بعد میزبانی جیت لی تھی جہاں مملکت کی درخواست کو 119 رکن ممالک کے ووٹ ملے۔

بین الاقوامی ایکسپو نمائشیں 1851ء سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ جدید ترین کامیابیوں اور ٹیکنالوجیز کو پیش کرنے، اقتصادی ترقی، تجارت، فنون اور ثقافت میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو پھیلانے کے لیے سب سے بڑا عالمی پلیٹ فارم ہے۔

a3w
a3w