تلنگانہ
ٹرینڈنگ

کے سی آر نے پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو قوم کے نام کیا

اِس پراجکٹ کے سلسلہ میں یہ پہلا سنگ میل ہے۔ مرحلہ وار انداز میں اس کے 31پمپس کو کامیاب بنایا جائے گا۔ پراجکٹ کو کارکرد بنانے کے لئے پہلے پمپ ہاؤس کا آغاز کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے ناگر کرنول ضلع کے کولاپور منڈل میں یلور۔ نرلاپور پمپ ہاؤس کے پہلے پمپ کا سوئچ آن کرتے ہوئے پالمور رنگاریڈی پراجکٹ کو قوم کے نام کیا۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

اِس پراجکٹ کے سلسلہ میں یہ پہلا سنگ میل ہے۔ مرحلہ وار انداز میں اس کے 31پمپس کو کامیاب بنایا جائے گا۔ پراجکٹ کو کارکرد بنانے کے لئے پہلے پمپ ہاؤس کا آغاز کیا گیا ہے۔

 اس پراجکٹ کے ذریعہ پیشرو اضلاع محبوب نگر اور رنگاریڈی کی12.30لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس سے دونوں اضلاع میں پینے کے پانی کی ضروریات کی بھی تکمیل کی جائے گی۔