تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کی بدعنوانی میں کے سی آر کا جیل جانا یقینی:راج گوپال ریڈی

راج گوپال ریڈی نے جنگاوں میں کانگریس کی کارنرمیٹنگ اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراو نے دس سال تک جو بدعنوانی کی ہے اس کا انکشاف کیاجائے گا اور ان کی بدعنوانیوں کو منظرعام پر لایاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی و حلقہ لوک سبھا بھونگیر کے انچارج کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے ریمارک کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کی بدعنوانی کے معاملہ میں سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کا جیل جانا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد

انہوں نے جنگاوں میں کانگریس کی کارنرمیٹنگ اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراو نے دس سال تک جو بدعنوانی کی ہے اس کا انکشاف کیاجائے گا اور ان کی بدعنوانیوں کو منظرعام پر لایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے 6ضمانتوں کے ساتھ خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے پارٹی کیڈر پر زوردیا کہ وہ مزید 15دن متحدہوکر کام کرے تاکہ کانگریس کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔