مشرق وسطیٰ

اسرائیل سے متعلق تبصروں پر امریکی خاتون قانون ساز کی سرزنش

امریکی ایوان نے ڈیموکریٹک نمائندہ راشدہ طلیب کی غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے حوالے سے کیے گئے تبصروں کی مذمت کرنے کے لیے ووٹ دیا، جو کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز ہیں۔

واشنگٹن: امریکی ایوان نے ڈیموکریٹک نمائندہ راشدہ طلیب کی غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے حوالے سے کیے گئے تبصروں کی مذمت کرنے کے لیے ووٹ دیا، جو کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق راشدہ طلیب کی مبینہ طور پر 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حیرت انگیز حملے کے لیے ’جھوٹے بیانیہ کو فروغ دینے‘ اور ’اسرائیل کی ریاست کی تباہی کا مطالبہ‘ کرنے کے الزام میں سرزنش کرنے کے لیے چیمبر میں 22 ڈیموکریٹس متعدد ریپبلکنز کے ساتھ جمع ہوئے۔

اس تحریک کی سرپرستی ریپبلکن نمائندہ رچرڈ میک کارمک نے کی، ریپبلکن کے زیر کنٹرول چیمبر میں سرزنش کے حق میں حتمی ووٹ کی تعداد 188-234 تھی، 4 ریپبلکنز نے اس کے مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ 3 ڈیموکریٹس اور ایک ریپبلکن نے ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔

راشدہ طلیب نے حماس حملے کی بار بار مذمت کی، جس میں تقریبا 1400 افراد مارے گئے اور ساتھ ہی امریکہ کی اسرائیل کی حمایت پر بھی تنقید کی، جہاں غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچوں سمیت 10ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس قدم نے بالخصوص راشدہ طلیب کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی ایک پوسٹ کا حوالہ دیا، جس میں ’دریا سے سمندر تک فلسطین ا?زاد ہوگا‘ کا جملہ موجود ہے، جو ایک فلسیطینی حمایتی نعرہ ہے، جس پر بہت سے لوگ یہود مخالف اور اسرائیل کے خاتمے کے مطالبے کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے ساتھی ڈیموکریٹس کو بھی ناراض کیا، جب جمعہ کو انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی، جس میں صدر جو بائیڈن پر فلسطینی نسل کشی کی حمایت کا الزام لگایا، اسرائیل نسل کشی کے الزام کی تردید کر تا ہے۔منگل کو تقریر کے دوران راشدہ طلیب نیایوان میں یہود مخالفت کے الزام کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کانگریس میں واحد فلسطینی نڑاد امریکی ہوں، میرے نقطہ نظر کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے لمبے وقفے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’فلسطینی عوام ڈسپوزیبل نہیں ہیں ’، ان کی دادی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں رہتی ہیں، جس کو 1967 میں اسرائیل نے قبضے میں لے لیا تھا۔

a3w
a3w