تلنگانہ

اسمبلی میں کے سی آر کی آمد، بی آر ایس اراکین کا شاندار استقبال

بی آر ایس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) آج تلنگانہ اسمبلی پہنچ گئے۔ وہ حیدرآباد کے نند نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہو کر اسمبلی پہنچے، جہاں بی آر ایس کے ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے ان کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا۔ کچھ ہی دیر میں اسمبلی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) آج تلنگانہ اسمبلی پہنچ گئے۔ وہ حیدرآباد کے نند نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہو کر اسمبلی پہنچے، جہاں بی آر ایس کے ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے ان کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا۔ کچھ ہی دیر میں اسمبلی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج

کے سی آر کی اسمبلی آمد کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں سرگرمی تیز ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق کانگریس حکومت میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کے سی آر نے ’’پبلک گورنمنٹ‘‘ کے نام پر عوام مخالف پالیسیوں پر عمل کرنے والی کانگریس حکومت کو ایوان کے اندر ہی سختی سے گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی پس منظر میں پارٹی اراکین کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث حکومت دفاعی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔

خصوصی طور پر جنوبی تلنگانہ کی شہ رگ سمجھے جانے والے پالمور–رنگا ریڈی پروجیکٹ کے معاملے پر بی آر ایس کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مرکزی اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو اس اہم منصوبے پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی بحث کی اجازت دی جائے۔ اس مطالبے کے پیش نظر حکمراں جماعت کو محتاط ہوتے دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے حلقوں میں یہ تشویش بھی پائی جا رہی ہے کہ کے سی آر کے ساتھ موضوعاتی بحث کرنا آسان نہیں اور ان کی سطح پر مؤثر جواب دینا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے امکان ہے کہ آبپاشی سے متعلق مختصر بحث کی اجازت دی جائے اور زیادہ تر وضاحت وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی کے ذریعے دی جائے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت اسمبلی اجلاس کو زیادہ دنوں تک جاری رکھنے کے بجائے دو سے تین دنوں میں ہی مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ادھر ایک اہم پیش رفت کے طور پر، تلنگانہ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کیڈر (Judiciary Cadre) سے تعلق رکھنے والے افسر آر۔ تروپتی اسمبلی سکریٹری کے طور پر کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ اب تک یہ ذمہ داری صرف اسمبلی کیڈر کے افسران ہی انجام دیتے رہے ہیں۔