آندھراپردیش

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اے پی میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا

مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی ٹیم نے آندھراپردیش میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی ٹیم نے آندھراپردیش میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار کی زیرقیادت مرکزی انتخابی کمیشن کی ٹیم اس تلگوریاست کے دورہ پر ہے۔

آج وجئے واڑہ میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں اورفہرست رائے دہندگان کی تیاری کے مسئلہ پر اجلاس منعقد کیاگیاجس میں راجیو کمار نے مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ جائزہ لیا۔

اس اجلاس میں ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو، جناسینا کے صدر پون کلیان کے علاوہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ بی جے پی اور سی پی ایم، بی ایس پی کے لیڈران بھی موجود تھے۔ اپوزیشن لیڈروں نے ریاست میں فہرست رائے دہندگان میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی۔

a3w
a3w