حیدرآباد

 کے سی آر کی نومنتخب ارکان اسمبلی‘سابق وزراء سے بات چیت

119 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے 64 امیدواروں کی کامیابی کے بعدکے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کی شام سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کوالوداع کہتے ہوئے ایراویلی میں واقع اپنے فام ہاوز کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے ہاتھوں اقتدارکھونے کے ایک دن بعدبی آرایس سربراہ وکارگزار چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤنے پیر کے روز ایراویلی کے فام ہاوز میں پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی‘ سابق وزرا اور سینئرقائدین سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد کے چندرشیکھرراؤکی پہلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئیں جن میں بی آرایس سربراہ کے سی آر کو پارٹی کے نومنتخب ایم ایل ایز اور سابق وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھاگیا۔

سابق اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی‘سابق وزراہریش راؤ‘محمودعلی‘سرینواس گوڑ‘ٹی سرنیواس یادو‘ ملاریڈی‘ پی سبیتااندرا ریڈی اور دیگر سابق چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

119 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے 64 امیدواروں کی کامیابی کے بعدکے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کی شام سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کوالوداع کہتے ہوئے ایراویلی میں واقع اپنے فام ہاوز کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

ریاست میں تقریباً 10 برس تک حکومت کرنے کے بعد کے سی آر نے پارٹی ایم ایل ایز اور قائدین کوعوام کا فیصلہ قبول کرنے کا مشورہ دیااورکہاکہ ان کی پارٹی تعمیری اپوزیشن کارول ادا کرے گی۔