تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو 2 اکتوبر کو سوریاپیٹ میں آئی ٹی ہب کا افتتاح کریں گے

تلنگانہ کے وزیربجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ این آرآئیزسوریا پیٹ ضلع میں آئی ٹی کمپنیاں قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جو حیدرآباد میں وجئے واڑہ شہروں کے وسط میں واقع ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ این آرآئیزسوریا پیٹ ضلع میں آئی ٹی کمپنیاں قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں جو حیدرآباد میں وجئے واڑہ شہروں کے وسط میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب

انہوں نے کلکٹر وینکٹ راو اورآئی ٹی حکام کے ساتھ آئی ٹی ہب کے قیام کے لیے پرانی کلکٹریٹ عمارت کا معائنہ کیا۔

2 اکتوبر کووزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو یہاں پر آئی ٹی ہب کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرموصوف نے بتایا کہ انہوں نے سوریا پیٹ کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے 26 اکتوبر کو جاب فیر کا اہتمام کیاگیا ہے۔

جگدیش ریڈی نے کہا کہ 9 آئی ٹی کمپنیوں نے 200 نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیرموصوف نے ریاستی آئی ٹی عہدیداروں کے ساتھ جاب میلہ کا بروچر جاری کیا۔

a3w
a3w