دہلی

کجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع

مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن مبینہ آبکاری پالیسی اسکام کے سلسلہ میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی عدالتی تحویل 25 ستمبر تک بڑھادی۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے دن مبینہ آبکاری پالیسی اسکام کے سلسلہ میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی عدالتی تحویل 25 ستمبر تک بڑھادی۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
اداکارہ کو ہراساں کرنے کا کیس، وائی ایس آر سی قائد جیل منتقل
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

چیف منسٹر کجریوال کو تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حاضر ِ عدالت کیا گیا۔

مختصر سماعت کے دوران سی بی آئی نے عدالت کو تیقن دیا کہ وہ ملزم کو چارج شیٹ کی سافٹ کاپی دے گی۔ ہارڈ کاپی 3-4 دن میں فراہم کردی جائے گی۔