جنوبی بھارت

عمرہ ملتوی کرنے کیرالا کے عالم دین کا مشورہ

مشہور عالم دین‘ ماہر تعلیم اور کوہیکوڈ پالیم جامع مسجد کے امام حسین مداؤر نے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 26 اپریل کو ووٹ ڈالنا یقینی بنائیں چاہے اس کے لئے انہیں عمرہ یا چھٹیا ں گزارنے کے لئے کہیں جانے کا پروگرام ملتوی کرنا کیوں نہ پڑے۔

ترواننت پورم: مشہور عالم دین‘ ماہر تعلیم اور کوہیکوڈ پالیم جامع مسجد کے امام حسین مداؤر نے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 26 اپریل کو ووٹ ڈالنا یقینی بنائیں چاہے اس کے لئے انہیں عمرہ یا چھٹیا ں گزارنے کے لئے کہیں جانے کا پروگرام ملتوی کرنا کیوں نہ پڑے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

انہوں نے مسجد میں خطاب میں نشاندہی کی کہ آنے والا لوک سبھا الیکشن تمام سیکولر افراد کے لئے بے حد اہم اور فیصلہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل چونکہ الیکشن کے ذریعہ طئے ہوتا ہے‘ اقلیتی فرقہ کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہے۔

عمرہ یا تفریح کے لئے کہیں جانے کا منصوبہ بناچکے افراد کو چاہئے کہ وہ اسے ملتوی کردیں اور یقینی بنائیں کہ 26 اپریل کو سبھی افراد ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے بڑا ہتھیار ووٹ ہوتا ہے۔ کیرالا کی 3کروڑ 30 لاکھ کی آبادی میں مسلمان تقریباً 24 فیصد ہیں۔