مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کا حملہ ، حماس کمانڈر شہید

آئی ڈی ایف کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں اس کی فورسز اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان 12 گھنٹے تک گولی باری یوئی، جس میںحماس کے چارلوگ مارے گئے۔

تل ابیب: حماس نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے حملے میں مغربی کنارے میں مارے گئے چار لوگوں میں اس کا کمانڈر بھی شامل تھا۔شہید ہونے والے کمانڈر کی شناخت 45 سالہ القاسم بریگیڈ کے مغربی کنارے کے کمانڈر علاء شریطہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار

 شریطہ کو اس سے قبل 2002 اور 2016 کے درمیان اسرائیل میں جیل میں رکھاگیاتھا۔قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز داریل الغوسن میں آئی ڈی ایف اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان مٖڈبھیڑ ہوئی تھی۔

 آئی ڈی ایف کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں اس کی فورسز اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان 12 گھنٹے تک گولی باری یوئی، جس میںحماس کے چارلوگ مارے گئے۔تاہم القاسم بریگیڈ نے اتوار کوعلی اصبح علاء شریطہ کی شناخت ظاہر کردی۔

a3w
a3w