شمالی بھارت

آر جی کار مالی بے قاعدگیاں کیس کا اہم گواہ دواخانہ میں شریک

سرکاری آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کولکتہ کے فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈیمانسٹریٹر اور مالی بے قاعدگیوں کے کیس کے اہم ملزم دیباشیش سوم کو اتوار کے دن نازک حالت میں کولکتہ کے خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔

کولکتہ: سرکاری آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کولکتہ کے فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈیمانسٹریٹر اور مالی بے قاعدگیوں کے کیس کے اہم ملزم دیباشیش سوم کو اتوار کے دن نازک حالت میں کولکتہ کے خانگی دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر لیول میں کمی بیشی کے باعث اسے دواخانہ میں شریک کرانا پڑا۔ شوگر کے مریض دیباشیش سوم کا فی الحال ایک خانگی دواخانہ کے انٹینسیوکریٹیکل کیر یونٹ میں علاج جاری ہے۔

قبل ازیں سی بی آئی عہدیداروں نے اسے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ اس سے قبل سی بی آئی نے اس کے مکان پر چھاپہ مارا تھا۔

سی بی آئی سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے دور میں آر جی کار ہاسپٹل میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ دیباشیش سوم اِس کیس کا اہم گواہ ہے۔

a3w
a3w