حیدرآباد

حج ہاؤز نامپلی میں کل خادم الحجاج کی قرعہ اندازی

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں خادم الحجاج کیلئے داخل کردہ درخواست گزاروں سےخواہش کی جاتی ہےکہ قرعہ اندازی کے وقت موجود رہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام آج جمعرات 29 فروری کو 3بجے دوپہر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج ہاؤز نامپلی میں دوسری منزل پر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے خادم الحجاج کی قرعہ اندازی ( ڈرا) عمل میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس( ریٹائرڈ) سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ، جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے علاوہ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا (صحافیوں) کی مجودگی میں قرعہ اندازی عمل میں آئے گی۔

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں خادم الحجاج کیلئے داخل کردہ درخواست گزاروں سےخواہش کی جاتی ہےکہ قرعہ اندازی کے وقت موجود رہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر کے فون نمبر 040-23298793 پر اوقات دفتر میں ربط پیدا کریں۔