آندھراپردیش

آندھراکانگریس قائدین کے ساتھ کھرگے اور راہول کی ملاقات

ہر ایک قائد اور ورکر، آندھرا پردیش میں پارٹی کے دوبارہ استحکام اور اسے عوام میں مقبول بنانے کیلئے سخت محنت کرنے کیلئے تیار ہے۔آندھرا پردیش میں لوک سبھا نشستوں کی تعداد25 ہے۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھر گے، پارٹی قائد راہول گاندھی اور کانگریس کی مرکزی قائدین نے آندھرا پردیش کا نگریس قائدین کے ساتھ ملاقات کی جس کا مقصد آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

لوک سبھا الیکشن سے قبل مختلف ریاستوں کے کانگریس قائدین سے پارٹی ہائی کمان کی ملاقاتوں کے درمیان اے پی کانگریس قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ سوشل میڈیا پلاٹ فام ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے ملکارجن کھر گے نے اہم حکمت عملی میٹنگ قرار دیا جس میں عام انتخابات کیلئے پارٹی کے استحکام کیلئے قائدین نے اپنے خیالات ظاہر کئے۔

 ہر ایک کا یہ ماننا ہے کہ کرناٹک اور تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد زمینی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ ہر ایک قائد اور ورکر، آندھرا پردیش میں پارٹی کے دوبارہ استحکام اور اسے عوام میں مقبول بنانے کیلئے سخت محنت کرنے کیلئے تیار ہے۔آندھرا پردیش میں لوک سبھا نشستوں کی تعداد25 ہے۔

 سردست حکمراں جماعت یوواجنا سرامیکا رعیتو کانگریس پارٹی (وائی ایس آر کانگریس پارٹی) کے22ارکان پارلیمنٹ ہے۔ جبکہ تلگودیشم پارٹی کے 3، ایم پیز ہیں، اے پی میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے ساتھ لوک سبھا الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔