کھیل
ہندوستانی کھلاڑیوں کوسبق سکھانے پر آسٹریلیا کا شکریہ : حریم شاہ
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو انڈین کھلاڑیوں کیلئے زندگی بھر کا سبق قرار دیا ہے۔
دہلی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کو انڈین کھلاڑیوں کیلئے زندگی بھر کا سبق قرار دیا ہے۔
آسٹریلیا سے فائنل میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے ٹورنامنٹ میں ہندوستان ٹیم کی اچھی پرفارمنس اور محنت کو سراہا۔
اس ٹوئٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے مودی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مودی جی! اتنی چیٹنگ کے بعد بھی ہار گئے۔
ایک اور ٹوئٹ میں حریم نے انوشکا اور ویراٹ کی ایڈٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ہم انڈین کھلاڑیوں کو زندگی بھر کا سبق سکھانے پر آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔