شمالی بھارت

شادی شدہ خاتون عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹاور پر چڑھ گئی (ویڈیو)

وہ نیچے اترنے کو تیار نہیں، وہ اس بات پر بضد ہے کہ عاشق کو موقع پر بلایا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو اونچے ٹاور سے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں آج ایک شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نرور تھانہ علاقے کے پن گھٹا پاور ہاؤس کے نزدیک دوبچوں کی ماں اپنے مبینہ عاشق کے ساتھ رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اونچے ٹاور پر چڑھ گئی۔

اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اور گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو سمجھایا۔ وہ نیچے اترنے کو تیار نہیں، وہ اس بات پر بضد ہے کہ عاشق کو موقع پر بلایا جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے خاتون کو اونچے ٹاور سے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششیں جاری ہیں۔

a3w
a3w