حیدرآباد
تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کی جانب سے چیف منسٹر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی روی گپتا،سرکاری وہپ بی ایلیا کے بشمول بعض آئی اے ایس، آئی پی ایس عہدیدار بھی اس عشائیہ میں شریک تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے پرجابھون میں دیئے گئے وزیراعلی ریونت ریڈی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں وزیراعلی ریونت ریڈی کے بشمول اسپیکر گڈم پرساد،وزرا اتم کمارریڈی،سریدھربابو،پونم پربھاکر،سیتکا، کانگریس کے رکن راجیہ سبھا جئے رام رمیش،
سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے سامباسیواراو اور دوسروں نے شرکت کی۔بھٹی وکرامارکا نے ان تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی روی گپتا،سرکاری وہپ بی ایلیا کے بشمول بعض آئی اے ایس، آئی پی ایس عہدیدار بھی اس عشائیہ میں شریک تھے۔