بھارت
کھڑگے-سونیا-راہل-پرینکا نے منموہن کو خراج عقیدت پیش کیا
کانگریس قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری دیدار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کانگریس قیادت کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کئی دیگر مرکزی وزراء اور سرکردہ لیڈروں نے ڈاکٹر سنگھ کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے ۔
کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جاری میٹنگ میں شرکت کرنے گئے مسٹر کھڑگے اور مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر میٹنگ ادھوری چھوڑ کر دہلی واپس لوٹ گئے ہیں یہ اجلاس 100 سال قبل کانگریس کے بیلگام اجلاس کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔