حیدرآباد
کھر گے کانگریس کاانتخابی منشور جاری کریں گے
صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھر گے17 نومبر کو 11بجے دن گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کا اجراء کریں گے۔

حیدرآباد: صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھر گے17 نومبر کو 11بجے دن گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور کا اجراء کریں گے۔
کھر گے، کل 10 بجے دن بنگلور سے شمس آباد ایر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ راست گاندھی بھون پہنچیں گے اور 11 تا 12 بجے کے درمیان وہ پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔
4بجے شام وہ قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔
بعدازاں وہ حیدرآباد واپس ہوں گے اور رات شہر میں قیام کریں گے۔ دوسرے روز 10:30 بجے صبح وہ بنگلور واپس ہوں گے۔ کانگریس ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔