امریکہ و کینیڈا

بے گناہوں کو مارنے والے ایرانیوں کو مارنا بہت بڑا اعزاز ہے: ٹرمپ

مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا "وہ 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ اور اب، امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر، میں انہیں مار رہا ہوں۔ ایسا کرنا کتنے بڑے اعزاز کی بات ہے!"

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے ان کے لیے ایرانیوں کو مارنا بہت بڑا اعزاز ہے جو 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو مارتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ


مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا "وہ 47 سالوں سے پوری دنیا میں بے گناہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ اور اب، امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر، میں انہیں مار رہا ہوں۔ ایسا کرنا کتنے بڑے اعزاز کی بات ہے!”


انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی حکومت کو عسکری، اقتصادی اور دیگر صورتوں میں "مکمل طور پر تباہ” کر رہا ہے۔


امریکی صدر نے کہا کہ "ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، ان کے میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے لیڈروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔”


مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس "بے مثال فائر پاور، لامحدود گولہ بارود اور کافی وقت ہے۔”