مشرق وسطیٰ

شاہ سلمان نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی تعیناتیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا

جنرل فہد الغفیلی کو سعودی مسلح أفواج کے نائب سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بری فورس کے سربراہ جنرل فہد المطیر کو منصب سے سبکدوش کرکے وزیر دفاع کے دفتر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی تعیناتیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل مطلع الازیمع کو منصب سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بحریہ کے سربراہ جنرل فہد الغفیلی کو بھی منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

جنرل فہد الغفیلی کو سعودی مسلح أفواج کے نائب سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بری فورس کے سربراہ جنرل فہد المطیر کو منصب سے سبکدوش کرکے وزیر دفاع کے دفتر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے شاہی فرمان میں میجر جنرل فہد الجہنی کو ترقی دے کر جنرل بنادیا ہے اور انہیں بری أفواج کا سربراہ مقرر کردیا ہے اس کے علاوہ میجر جنرل محمد الغریبی کو ترقی دے کر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

جنرل مطلق الازیمع کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا گیا ہے، میجر جنرل فہد السلمان کو ترقی دے کر جنرل بنادیا گیا ہے اور انہیں مشترکہ فورس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے، کابینہ کے مشیر سمیر الطبیب کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔