حیدرآباد

کشن ریڈی نے حیدرآبادمیں سدرفیسٹیول میں شرکت کی

یہ تہوار عام طور پر دیوالی کے موسم میں منایا جاتا ہے، جس سے تہوار کی رونق اور خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔یہ تہوار نہ صرف ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنی برادری کی روایات سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرکوئلہ کشن ریڈی نے شہرکے کاچی گوڑہ چپل بازار میں سدرفیسٹیول میں شرکت کی۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ سدر تہوار میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہوئی۔سوشیل میڈیا پرسرگرم کشن ریڈی نے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیسٹیول یادوطبقہ کی بھرپور ثقافتی وراثت کی عکاسی کرتا ہے اور اپنی رنگینی اور خوشیوں سے دیوالی کے موسم کو مزید دلکش بناتا ہے۔

یہ تقاریب فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی گہری جھلک پیش کرتی ہیں اور اتحاد اور ثقافتی فخر کو اجاگر کرتی ہیں۔



واضح رہے کہ یہ فیسٹیول خاص طور پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں منایاجاتا ہے جو یادو طبقہ کی ثقافت، اتحاد اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر لوگ روایتی لباس پہن کر رقص، موسیقی اور دیگر ثقافتی مظاہرے کرتے ہیں۔تہوار کے دوران دودھ کی تقسیم کی جاتی ہے، جس سے برادری میں اتحاد اور محبت کا پیغام جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

یہ تہوار عام طور پر دیوالی کے موسم میں منایا جاتا ہے، جس سے تہوار کی رونق اور خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔یہ تہوار نہ صرف ثقافتی ورثہ کو زندہ رکھتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اپنی برادری کی روایات سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔