حیدرآباد

کشن ریڈی کی بھوک ہڑتال جاری

پولیس سے مزاحمت کے دوران کشن ریڈی معمولی زخمی ہوگئے تھے۔وہ آج بھی بی جے پی کے دفتر میں بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔آج صبح ڈاکٹرس کی ٹیم نے ان کے مختلف ضروری طبی معائنے کئے۔

حیدرآباد: بے روزگارنوجوانوں کے مسائل پر مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نامپلی علاقہ میں بی جے پی کے دفتر میں اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
مہاراشٹرا میں او بی سی کارکنوں کی 10 روزہ بھوک ہڑتال ختم
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

گذشتہ روزانہوں نے شہر کے اندرا پارک میں 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی تاہم شام 5 بجے کے قریب پولیس نے ان کی بھوک ہڑتال ختم کروانے کی کوشش کی تھی اور بی جے پی کے کارکنوں کی شدید مخالفت کے باوجود ان کو وہاں سے اٹھا کر بی جے پی کے دفتر منتقل کیاگیا تھا۔

پولیس سے مزاحمت کے دوران کشن ریڈی معمولی زخمی ہوگئے تھے۔وہ آج بھی بی جے پی کے دفتر میں بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔آج صبح ڈاکٹرس کی ٹیم نے ان کے مختلف ضروری طبی معائنے کئے۔

a3w
a3w