تلنگانہ
امر یکہ میں چاقو سے حملہ، زخمی تلنگانہ کے نوجوان کی موت
تلنگانہ کے طالب علم جس پر امریکہ میں چاقو سے حملہ کیاگیا تھا کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے طالب علم جس پر امریکہ میں چاقو سے حملہ کیاگیا تھا کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس طالب علم کی شناخت کھمم ضلع کے 24سالہ ورون راج کے طورپر کی گئی ہے جس پر اس ماہ کی 30تاریخ کو حملہ کیاگیا تھا۔
وہ اعلی تعلیم کیلئے امریکہ گیا ہوا تھا۔اس پر جارڈن اینڈریڈ نامی شخص نے انڈیانا کے ایک پبلک جم میں چاقو سے حملہ کیا۔ورون، پرنسپل رام مورتی کا بیٹا ہے۔
وہ ایم ایس کی تعلیم کے دوران امریکہ میں پارٹ ٹائم کام کر رہا تھا۔ بیٹے کی موت کی خبر سن کر ورون راج کا خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔