کھیل

کوہلی نے اپنی ٹی شرٹ نور احمد کو دے دی

میچ کے بعد کوہلی نے اپنی جرسی افغان بولر نور احمد کو تحفے میں دی جس نے انہیں آؤٹ کیا۔ کوہلی نے نور کی بولنگ کی بھی تعریف کی۔ ویراٹ کوہلی کے اس انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو بری طرح شکست دی اور آئی پی ایل 2024 کی اپنی چوتھی جیت حاصل کی۔ محمد سراج اور کپتان ڈوپلیسی اس میچ کے ہیرو بن کر ابھرے۔ پہلے سراج نے اپنی گیند سے تباہی مچائی اور پھر ڈوپلیسی نے تعاقب کرتے ہوئے اپنے بیاٹ سے طوفان کھڑا کردیا۔

متعلقہ خبریں
گجرات ٹائٹنز نے پنجاب کنگز کو تین وکٹوں سے ہرایا
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

 انہوں نے صرف 23 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ ان کھلاڑیوں کی اتنی اچھی کارکردگی کے باوجود ویراٹ کوہلی نے ایک بار پھر محفل لوٹ لی۔ پہلے انہوں نے فیلڈنگ کے دوران رن آؤٹ کرکے دل جیت لیے، پھر وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو فلائنگ کس دے کر موضوع بحث بن گئے اور آخر کار انہوں نے کچھ ایسا کر دکھایا جس نے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔

میچ کے دوران وہ کسی بھی مخالف ٹیم کے خلاف اپنا سب کچھ دیتے ہیں لیکن میچ کے بعد وہ جونیئر کھلاڑیوں کے حوصلے کو بڑھاتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ٹیم سے کیوں نہ ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کے ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی ان کے دیوانے ہیں۔

 ایسا ہی منظر 4 مئی کو ہونے والے میچ کے بعد بھی دیکھنے میں آیا۔ میچ کے بعد کوہلی نے اپنی جرسی افغان بولر نور احمد کو تحفے میں دی جس نے انہیں آؤٹ کیا۔ کوہلی نے نور کی بولنگ کی بھی تعریف کی۔ ویراٹ کوہلی کے اس انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

 نور نے انہیں اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔ دراصل اس میچ میں کوہلی نے ڈوپلیسی کے ساتھ زبردست شراکت داری کی تھی۔ بنگلورو بغیر کوئی وکٹ کھوئے 92 کے اسکور پر مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا لیکن آئندہ 25 رنز بنانے میں ٹیم نے 5 وکٹیں گنوادیئے۔

کوہلی 26 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے۔ پھر گجرات ٹائٹنز کے نوجوان اسپنر نور احمد نے ویراٹ کوہلی کو ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرواکر آر سی بی کو مشکل میں ڈال دیا۔ تاہم دنیش کارتک کی شاندار اننگز کی وجہ سے ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

 لیکن میچ ختم ہونے کے بعد کوہلی نے نور کی شاندار بولنگ کی تعریف کی۔ گجرات ٹائٹنز کے لیفٹ آرم اسپنر نور احمد نے بنگلورو کے خلاف شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں صرف 23 رنز دیے اور پچھلے میچ کے ہیرو رہنے والے ویراٹ کوہلی اور ول جیکس کو بھی آؤٹ کیا جس کی وجہ سے آر سی بی ہارنے کی پوزیشن میں تھا۔ تاہم آئی پی ایل 2024 ان کیلئے کچھ خاص نہیں رہا۔ اس سیزن میں وہ 9 میچوں میں صرف 8 وکٹیں لے سکے ہیں۔

a3w
a3w