حیدرآباد

تلنگانہ انتخابات:کمشنر پولیس حیدرآباد نے اچانک نامپلی پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت

اسی کے حصہ کے طورپر کمشنر پولیس حیدرآباد سندیپ شنڈالیہ نے شہرحیدرآباد کے نامپلی پولیس اسٹیشن کا کل شب اچانک معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں انتخابات جشن ہے جو ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔

ہر شہری کو چاہئے کہ وہ اس جشن کوخوشی سے منائے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزا کویقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دکانات کو وقت مقررہ پر ہی بند کردیاجائے۔