کھیل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 24 رن سے شکست دی

وینکٹیش ایر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کے بعد مچل اسٹارک اور دیگر کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 18.5 اووروں میں 145 رن پر سمیٹ کر 24 رن سے جیت درج کی۔

ممبئی: وینکٹیش ایر (70) اور منیش پانڈے (42) کی شاندار اننگز کے بعد مچل اسٹارک اور دیگر کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے 51ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 18.5 اووروں میں 145 رن پر سمیٹ کر 24 رن سے جیت درج کی۔ یہ 10 میچوں میں کولکتہ کی ساتویں جیت ہے۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
راشد خان نے پرپل کیاپ پر قبضہ جمالیا
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
اِس شکست کو ہضم کرنا مشکل: ایڈن مارکرم

170 رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری ممبئی انڈینز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 71 کے اسکور تک ایک ایک کرکے چھ وکٹیں گنوادیں۔ دوسرے اوور میں ایشان کشن (13) پر اس کے بعد نمن دھیر (11)، روہت شرما (11)، تلک ورما (4)، نہال وڈیرا (6) اور کپتان ہاردک پانڈیا (1) رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سوریہ کمار اور ٹم ڈیوڈ نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور ساتویں وکٹ کے لیے 49 رن کی شراکت قائم کی۔ سوریہ کمار یادو نے 35 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سب سے زیادہ رن (56) بنائے۔ وہ آندرے رسل کے ہاتھوں سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سوریہ کمار جب تک کریز پر تھے ایسا لگ رہا تھا کہ ممبئی آسانی سے میچ جیت لے گی لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی ایک ایک کرکے وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ ٹم ڈیوڈ 20 گیندوں میں 24 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیرالڈ کوئٹزی (8)، پیوش چاولہ (0) پر آوٹ ہوئے، ممبئی انڈینز کی پوری ٹیم 18:5 اوور میں 145 رن پر سمٹ گئی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ورون چکرورتی، سنیل نارائن اور آندرے رسل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 170 رن کا ہدف دیا تھا۔

آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی کولکتہ کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فل سالٹ (5) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد انگکریش راگھونشی (13) تیسرے اوور میں 13 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شریاس ایر (6)، سنیل نارائن (8) اور رنکو سنگھ (9) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت کولکتہ 57 رن پر اپنی پانچ وکٹ گنوا چکا تھا۔ ایسے وقت میں وینکٹیش ایر اور منیش پانڈے نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ (83) رن جوڑے۔ منیش پانڈے نے 31 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (42) رن بنائے۔ آندرے رسل (7)، رمندیپ سنگھ (2)، مچل اسٹارک (0) پر آؤٹ ہوئے۔

وینکٹیش آئیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں میں چھ چوکے اور تین چھکے لگا کر 70 رن کی نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو 169 رن کے باعزت اسکور تک پہنچایا۔ بمراہ نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر وینکٹیش کو بولڈ کرکے کولکتہ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ممبئی کی جانب سے نووان تھشارا اور جسپریت بمراہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پیوش چاولہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔