بھارت

بین الاقوامی مسافرین کی آج سے ایرپورٹس پر کووڈ جانچ

وزارت شہری ہوابازی نے کہاہے کہ ایرلائینزکے ارکان عملہ کوایسے نشاندہی کردہ مسافروں کو ایرپورٹ میں ٹسٹنگ مرکزپر لانا ہوگا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافرین کی کورونا وائرس جانچ کا ہفتہ سے آغاز ہوگا۔ وزارت شہری ہوابازی نے کہاہے کہ ایرلائینزکے ارکان عملہ کوایسے نشاندہی کردہ مسافروں کو ایرپورٹ میں ٹسٹنگ مرکزپر لانا ہوگا۔

چین اوردنیاکے دیگرعلاقوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسس کے پس منظر میں حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے 2 فیصد مسافرین کی ہفتہ کی صبح سے کورونا وائرس جانچ شروع کی جائے گی۔

وزارت نے جمعہ کے روز اپنے ایک مکتوب میں کہاکہ ایرلائنز کوچاہئے کہ وہ اپنے ارکان عملہ کوہدایت دیں کہ وہ بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافرین کی شناخت کریں اورانہیں ایر پورٹ پر واقع ٹسٹنگ مراکز کولائیں۔

مکتوب میں کہاگیاکہ ایرپورٹ آپریٹرس مسافروں کی جانچ کیلئے ضروری بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔