تلنگانہ
کونڈا لکشمن باپو جی کی یوم پیدائش، کے ٹی راما راو کاخراج
انہوں نے کہاکہ کونڈالکشمن باپو جی نے آزادی کی تحریک سے لے کر تلنگانہ تحریک تک مختلف عوامی جدوجہد میں ان کی بہادری اور قربانی کی مثالیں موجود ہیں۔
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدرکے ٹی راما راو نے تلنگانہ کی آزادی اور عوامی تحریکوں میں اپنی سرگرم شرکت کے لئے مشہور رہنما کونڈا لکشمن باپوجی کو یادکیا۔
آج کونڈا لکشمن باپوجی کی یومِ پیدائش کے موقع پر کے ٹی آر نے ان کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہاکہ کونڈالکشمن باپو جی نے آزادی کی تحریک سے لے کر تلنگانہ تحریک تک مختلف عوامی جدوجہد میں ان کی بہادری اور قربانی کی مثالیں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد، کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی نے ان کے نام پر یادگار قائم کی اور ٹینک بنڈ پر ان کا مجسمہ نصب کیا۔ ان کی خدمات کو خراجِ پیش کرنے کے لیے ان کے نام پر ہارٹیکلچر یونیورسٹی بھی قائم کی گئی۔