امریکہ و کینیڈا

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا ڈے منایا

مودی، جو امریکہ کے دورے پر ہیں، چہارشنبہ کو یہاں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کے 9ویں عالمی دن کے موقع پر منعقدہ یوگا پروگرام میں عالمی برادری کی ممتاز شخصیات کے ساتھ حصہ لیا۔

نیویارک: وزیر اعظم نریندر مودی، جو امریکہ کے دورے پر ہیں، بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا کے 9ویں عالمی دن کے موقع پر منعقدہ یوگا پروگرام میں عالمی برادری کی ممتاز شخصیات کے ساتھ حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

یوگا میں حصہ لینے والوں میں ہنگری کی سفارت کار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی صدر صبا کوروسی، نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد، ہالی ووڈ کے مقبول اداکار اور تبت کے امور کے کارکن رچرڈ گیرے،

ڈیجیٹل دنیا سے وابستہ ولا افسار، راوی جے شیٹی، ٹی وی شو ماسٹر شیف انڈیا کے وکاس کھنہ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی وی ایم ویئر کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سابق امریکی بحریہ کے کمانڈر مائیک ہیج، یوگا انسٹرکٹر محترمہ کولین سیڈگمین یی، روڈنی یی، ڈی ڈیمنس،

 وکٹوریہ گبز اور روحانی استاد جانوی ہیریسن، ہندوستانی نژاد امریکی گلوکارہ فالگونی شاہ اور گریمی ایوارڈ یافتہ رکی کیج، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ میری ملبین جیسی بڑی شخصیات شامل تھیں۔

اس تقریب میں متعدد سفارت کاروں، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے عہدیداروں، امریکہ میں ہندوستانی مشنوں میں تعینات عہدیداروں اور ہندوستانی برادری کے معززین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مودی امریکہ اور مصر کے اپنے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کی رات نیویارک پہنچے۔ یہاں سے وہ واشنگٹن جائیں گے۔

a3w
a3w