تلنگانہ

کےٹی راما راو کا برطانیہ و امریکہ کا دورہ، برطانیہ میں انڈیا ویک 2025 سے خطاب کریں گے

اپنے دورہ کے پہلے مرحلہ میں کے ٹی راما راؤ لندن پہنچیں گے، جہاں وہ برج انڈیا کی جانب سے منعقدہ انڈیا ویک 2025 میں کلیدی خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ برطانیہ اور امریکہ کے اہم دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

ان میں امریکہ میں تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب اور بی آر ایس سلور جوبلی تقریب شامل ہیں۔

اپنے دورہ کے پہلے مرحلہ میں کے ٹی راما راؤ لندن پہنچیں گے، جہاں وہ برج انڈیا کی جانب سے منعقدہ انڈیا ویک 2025 میں کلیدی خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وہ تلنگانہ کی حکمرانی کے ماڈل، اختراعات پر مبنی ترقی اور بی آر ایس کی 9سالہ حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔