تلنگانہ

نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی انتخابی وعدوں پر عمل درآمد میں کانگریس حکومت کی نااہلی پر عوام سے معافی مانگیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی انتخابی وعدوں پر عمل درآمد میں کانگریس حکومت کی نااہلی پر عوام سے معافی مانگیں۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

پیر کے روزایکس پلاٹ فارم پر پوسٹس کی ایک سیریز میں راما راؤ نے کہا کہ انتخابات کے دوران کانگریس قائدین نے پورے صفحہ کے اشتہارات دئے اور اسٹامپ پیپرز پر حلف نامہ پر دستخط کئے تھے کہ اقتدار میں آنے کے اندرون 100 دنوں میں تمام ضمانتوں کو نافذ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بنت 300 دن گزر چکے ہیں اور کانگریس کے ایک بھی لیڈر نے لوگوں کو جواب نہیں دیا انہوں نے استفسار کیا، کیا راہول اور پرینکامعافی مانگنے حیدرآباد آئیں گے۔ بی آر ایس کے کارگزر صدر نے حیدرآباد میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے موجودہ شہر کو ترجیح اور توجہ دیں۔ کے ٹی آر نے کہاکہ فروری 2024 سے منجیراپائپ لائن کی بگڑتی ہوئی حالت سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور بنیادی ڈھانچوں کو بہتر بنانے کے لئے مرمت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ آپ مستقبل کے شہر بعد میں بنا سکتے ہیں مگر پہلے موجودہ شہر کا خیال کیوں نہیں رکھتے؟ انہوں نے حیدرآباد کے باشندوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے جس کو دور کرنا حکومت کا کام ہے۔ راما راؤ نے ریاست کے دیہاتوں میں بگڑتے ہوئے حالات کو نظر انداز کرنے پر چیف منسٹر پر تنقید کی۔

انہوں نے دیہی تلنگانہ کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر اپنے دہلی کے دوروں کے لئے پروازوں میں سوار ہو رہے ہیں، جبکہ دیہات فنڈز کی کمی کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مالیاتی کمیشن کے ذریعہ لازمی بنیادی فنڈز جاری کرنے میں ناکام رہنے کے لئے ریاستی حکومت کی غلطی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناہلی سے گرام پنچایت انتظامیہ میں بگاڑ پیدا ہوا۔ صفائی ستھرائی ختم ہو گئی ہے، لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ٹریکٹروں کے لئے ڈیزل یا مزدوروں کے لئے اجرت نہیں ہے۔

a3w
a3w