تلنگانہ

کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک میں پیداوار کے آغاز پر کے ٹی آر کا اظہار مسرت

کے ٹی آر نے بتایا کہ اب عالمی مارکٹس کے لئے ٹی شرٹس کی برآمد بھی ممکن ہوگی اور یہ صنعت علاقہ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران، یعنی 2023 میں، کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک میں مختلف فیکٹریوں کی بنیاد رکھی گئی تھی اور 11 یانگ ون کارپوریشن فیکٹریوں کا سنگ بنیاد رکھاگیا تھا۔

حیدرآباد: ورنگل کے کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک میں پیداوار کے آغاز پر تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے مسرت کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پرسرگرم تارک راما راو نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اور کہا کہ پہلے یونٹ کی پیداوار شروع ہونا باعثِ مسرت ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

کے ٹی آر نے بتایا کہ اب عالمی مارکٹس کے لئے ٹی شرٹس کی برآمد بھی ممکن ہوگی اور یہ صنعت علاقہ کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران، یعنی 2023 میں، کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک میں مختلف فیکٹریوں کی بنیاد رکھی گئی تھی اور 11 یانگ ون کارپوریشن فیکٹریوں کا سنگ بنیاد رکھاگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام یونٹ سرگرم ہوجائیں گے تو ورنگل ایک اہم ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ کے ٹی آر نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکسٹائل پارک کو قائم کرتے وقت ان کا نعرہ تھا: ”زرعی پیداوار سے فیشن تک“ جس کے تحت کسانوں سے لے کر فیشن صنعت تک کا مربوط نظام بنایا جائے گا۔