حیدرآباد

کے ٹی آر کو لندن میں ’آئیڈیاز فار انڈیا‘ کانفرنس میں خطاب کی دعوت

ای پی جی نے کے ٹی آر کو ہاؤس آف کامنس میں لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سیما ملہوترا کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔ ساتھ ہی کلیدی مقرر کے طوربرٹین کے کیبنٹ منسٹر کے ساتھ بلیک ٹائی سیلبریشن ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہے۔

حیدرآباد: گلوبل ایڈوائزری فرم ای پی جی نے تلنگانہ کے انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر کے ٹی راما راؤ کو 11 مئی سے لندن میں منعقد ہونے والی دو روزہ آئیڈیاز فار انڈیا کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں تقریر کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار
امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام

ای پی جی نے یہاں ایک ریلیز میں کہا، "ہمارا ماننا ہے کہ آپ کی موجودگی مکالمے اور سامعین میں اہم اہمیت کا اضافہ کرے گی اور ہم خاص طور پر حکومت تلنگانہ کے ذریعہ کی گئی اقتصادی پیش رفت کو ظاہر کرنے کے خواہشمند ہیں۔”

ای پی جی نے کے ٹی آر کو ہاؤس آف کامنس میں لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سیما ملہوترا کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا ہے۔ ساتھ ہی کلیدی مقرر کے طوربرٹین کے کیبنٹ منسٹر کے ساتھ بلیک ٹائی سیلبریشن ڈنر کا بھی اہتمام کیا ہے۔

یہ تقریب انڈیا ویک کا حصہ ہے، جو برطانیہ بھر میں منعقد کی جائے گی۔ اس میں متعدد کاروباری، میڈیا اور سیاسی رہنماؤوں سمیت 800 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔