حیدرآباد
گھریلوپکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، کے ٹی آر کا طنز
انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ''اچھے دن'' کے انتظار میں بیٹھے عوام کے دوران، مرکزی حکومت نے ایک ہی دن میں ہیٹرک مکمل کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے گھریلوپکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کے مرکزی این ڈی اے حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”اچھے دن” کے انتظار میں بیٹھے عوام کے دوران، مرکزی حکومت نے ایک ہی دن میں ہیٹرک مکمل کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
اس کے باوجود بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا ہے اور پٹرول و ڈیزل پر 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنسکس کی گراوٹ میں صرف ایک دن میں 19 لاکھ کروڑ روپے کا صفایا ہوگیا۔