حیدرآباد
ٹرینڈنگ

کے ٹی آر نے آٹو میں سفر کیا، ویڈیو وائرل

کانگریس حکومت کی طرف سے خواتین کیلئے بس میں مفت سفر اسکیم شروع کرنے کے بعد آٹو ڈرائیورس پریشانیوں سے دوچار ہیں جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے آٹو میں سفر کرکے ان کی حمایت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراؤ نے آج آٹو میں سفر کیا۔ کے ٹی آر آٹو کے ذریعہ یوسف گوڑہ سے جوبلی ہلز میں واقع تلنگانہ بھون تک آٹو پہنچے۔ واضح رہے کہ بی آر ایس نے پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں وسیع پیمانے پر تیاریوں کے آغاز کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

اسی کی ایک کڑی کے طور پرکارگزار صدر کے ٹی آر نے یوسف گوڑہ  اور جوبلی ہلز حلقہ کے کئی کارکنوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کارکنوں سے خطاب کیا۔ اجلاس کے بعد کے ٹی آر کار کے بجائے آٹو میں روانہ ہوئے اور تلنگانہ بھون پہنچے۔ سیکورٹی عہدیداروں نے بھی آٹو میں کے ٹی آر کے ساتھ سفر کیا۔

اجلاس  میں کے ٹی آر نے آٹو ورکرس کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا۔ کانگریس حکومت کی طرف سے خواتین کیلئے بس میں مفت سفر اسکیم شروع کرنے کے بعد آٹو ڈرائیورس پریشانیوں سے دوچار ہیں جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے آٹو میں سفر کرکے ان کی حمایت کا اظہار کیا۔

کے ٹی آر کے آٹو میں سفر کے دوران جوبلی ہلز ایم ایل اے ایم گوپی ناتھ اور عبداللہ سہیل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ فی الحال، کے ٹی آر کی آٹو  میں سواری کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ  آٹو ورکرس پہلے ہی کانگریس حکومت کے خلاف اپنے غم وغصہ کااظہار کررہے ہیں۔ ریاست بھر میں کئی مقامات پر پہلے ہی آٹو ڈرائیورس نے احتجاج منظم کیا ہے۔