راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے مقبول صحافی راجدیپ سردیسائی کے ٹوئٹ کا جواب دیا۔ کے ٹی آر نے خواتین کے تئیں مرکز کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کی جنسی ہراسانی کی خبر نے انہیں چونکا دیا ہے۔
حیدرآباد : بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے مقبول صحافی راجدیپ سردیسائی کے ٹوئٹ کا جواب دیا۔ کے ٹی آر نے خواتین کے تئیں مرکز کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کی جنسی ہراسانی کی خبر نے انہیں چونکا دیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کیا خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا شخص کیسے ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا؟ کے ٹی آر نے کہا رکن پارلیمنٹ پرجول کے فرارہونے میں مرکزی حکومت ملوث ہے۔؟
اگر پرجول ریونا کے فرار ہونے میں مرکز کا تعاون نہیں ہے تو انہیں فوری طور پر ملک واپس لایا جانا چاہئے اور قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہئے۔ کے ٹی آر نے مزید تحریر کیا کہ منی پور میں خواتین کی ہراسانی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
بلقیس بانو کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو رہا کر دیا گیا۔ برج بھوشن سنگھ پر خواتین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو نظر انداز کیا گیا۔ اب ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خواتین کی جنسی ہراسانی کے معاملے میں بی جے پی کا لاپرواہی کا رویہ حیران کن ہے۔