مشرق وسطیٰ

کویت میں سرکاری تعطیلات کا اعلان

سرکاری اعلامیہ کے مطابق نئے سال کی تعطیلات جمعرات یکم جنوری سے ہفتہ 3 جنوری تک ہوں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار 4 جنوری سے ہوگا۔

کویت سٹی: کویتی حکومت نے شبِ معراج اور نئے سال کے آغاز پر 6 یوم کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کویت نے جنوری 2026 میں مجموعی طور پر 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سلام ایئرلائن کا اہم اعلان
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا

ان تعطیلات میں 3 روزہ تعطیل نئے سال کے موقع پر اور 3 روزہ تعطیل شبِ معراج (اسراء و معراج) کی مناسبت سے ہوگی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق نئے سال کی تعطیلات جمعرات یکم جنوری سے ہفتہ 3 جنوری تک ہوں گی، جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار 4 جنوری سے ہوگا۔

شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی چونکہ جمعہ پہلے ہی ہفتہ وار سرکاری تعطیل کا دن ہے، اس مناسبت سے تعطیلات کا سلسلہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 16، 17 اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن کو متبادل تعطیل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، اور سرکاری امور پیر 19 جنوری کو معمول کے مطابق بحال ہوجائیں گے۔