مشرق وسطیٰ

کویت نے 28 افراد کی شہریت منسوخ کردی

سپریم کمیٹی برائے شہریت امور کی جانب سے شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی کویت کے قانونِ شہریت کی دفعہ 11 (Article 11) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

کویت سٹی: کویت نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر 28 افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
کویت میں 3 ایرانی باشندوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
کويت کی وزارتِ خزانہ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا

عرب ٹائمز کے مطابق کویت نے 28 افراد کی شہریت ختم کر دی ہے۔ سپریم کمیٹی برائے شہریت امور کی جانب سے شہریت منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کمیٹی برائے شہریت امور کی جانب سے شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی کویت کے قانونِ شہریت کی دفعہ 11 (Article 11) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں شہریت کی فائلوں اور قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا گیا۔