مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی

وزیر انصاف ڈاکٹر اور سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی اور عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔

وزیر انصاف ڈاکٹر اور سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی اور عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

انہوں نے سعودی قیادت کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہی فرمان مملکت میں عدلیہ کی کارکردگی کو مضبوط بنائے گا۔

ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔