مشرق وسطیٰ

کویت نے 316 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلے سرکاری جریدے ’’الکویت الیوم‘‘ میں شائع کیے گئے، جن میں مختلف شاہی فرمانوں اور کابینہ کی قراردادوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے تازہ شاہی فرمانوں اور کابینہ کے فیصلوں کے تحت مجموعی طور پر 316 افراد کی کویتی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا
کويت کی وزارتِ خزانہ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلے سرکاری جریدے ’’الکویت الیوم‘‘ میں شائع کیے گئے، جن میں مختلف شاہی فرمانوں اور کابینہ کی قراردادوں کی تفصیلات شامل ہیں۔


فرمان نمبر 72 برائے 2026 کے تحت 288 افراد کی شہریت ختم کی گئی، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو اصل شہریت رکھنے والوں کے زیر کفالت تھے۔


اسی طرح آرٹیکل 21 مکرر (الف) کے تحت فرمان نمبر 73 اور کابینہ کی قرارداد نمبر 84 کے ذریعے بالترتیب 5 اور 11 افراد کے شہریت سرٹیفکیٹس واپس لے لیے گئے۔


رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں 1959 کے امیری فرمان نمبر 15 یعنی قانونِ شہریت کی متعلقہ دفعات کے تحت عمل میں لائی گئیں۔


مزید برآں فرمان نمبر 74، 75 اور 78 کے ذریعے مزید 6 افراد اور ان کے زیر کفالت افراد کی شہریت ختم کی گئی۔


کابینہ کی قرارداد نمبر 125 کے تحت مزید 6 افراد اور ان سے وابستہ تابعین کی شہریت فوری طور پر واپس لینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔


کویتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریت سے متعلق قوانین میں شفافیت برقرار رکھنے اور نئی ترامیم پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے ہیں۔


حکام کے مطابق شہریت منسوخ ہونے کے بعد ان افراد سے وابستہ تمام سرکاری مراعات بھی ختم تصور کی جائیں گی۔