للت مودی نے برطانیہ کی شہریت حاصل کرلی
آئی پی ایل کے بانی نے سوشل میڈیا پر برطانوی شہریت حاصل کرنے کا اعلان کیا، لندن میں منعقدہ تقریب کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
لندن (پی ٹی آئی) انڈین پریمیر لیک(آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے جو کئی سال سے لندن میں رہ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے برطانیہ کوکئی سال تک اپنا گھر بتانے کے بعد حال میں برٹش شہریت لے لی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لندن کے ٹاؤن حال میں ستمبر میں شہریت لینے کی تقریب کی تصاویر بھی لگائیں۔ للت مودی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے معطلی کے بعد مئی2010 میں ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
2015میں ان کی کے خلاف خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی ورانٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔للت مودی کو سخت اعتراض ہے کہ انہیں بھگوڑا کہا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی فوجداری مقدمہ میں خاطی نہیں قرار پائے۔
انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں برطانیہ کا شہری بن گیا ہوں۔برطانیہ کئی سال سے میرا گھر رہا ہے۔یہ وہ ملک ہے جس کی میں کافی ستائش کرتا ہوں۔میں اس کے عوام، اداروں، روایات اور اقدار کا مداح ہوں۔