Uncategorized

اہم بل پر حکومت کو اپوزیشن کی حمایت درکار

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کا امکان، مہیلا کوٹہ بل کی منظوری کے لیے لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔حلقوں کی از سرنو حد بندی سے جڑا مہیلا کوٹہ بل حکومت کی سب سے بڑی ترجیح دکھائی دیتا ہے۔

ایس آئی آر پر سیاسی ٹکراؤ کا ماحول شدت اختیار کررہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں اجلاس شروع ہوسکتا ہے۔

حلقوں کی از سر نو حد بندی کا بل منظور کرانا کٹھن ہے۔ اس بل کو لوک سبھا میں 2تہائی اکثریت یعنی543 ارکان والے ایوان میں 361 ووٹ درکار ہوں گے۔ایوان میں فی الحال 3نشستیں خالی ہیں۔

برسر اقتدار این ڈی اے کے پاس320 ارکان ہیں۔ اُسے اپوزیشن ارکان کی تائید درکار ہوگی۔