تلنگانہ

لفٹ آبپاشی پراجکٹس‘ اراضی کا حصول جلد مکمل کیا جائے:اتم کمارریڈی

لفٹ اریگیشن پراجکٹس کی تکمیل ہو جائے گی تو ہزاروں ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولت مل سکے لفٹ آبپاشی پراجکٹس کے لئے فوری طورپر اراضی کا حصول مکمل کیا جائے اور کام کا آغاز کیا جائے۔گی۔

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر آبپاشی و سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ نلگنڈہ ضلع میں زیر التواء لفٹ آبپاشی پراجکٹس کے لئے فوری طورپر اراضی کا حصول مکمل کیا جائے اور کام کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

اتم کمار ریڈی نے نکرکل حلقہ کے آئی ٹی پامولا لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے آبپاشی پراجکٹس کیلئے اراضی کے حصول، جنگلاتی اراضی کے مسائل اور دیگر متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان لفٹ اریگیشن پراجکٹس کی تکمیل ہو جائے گی تو ہزاروں ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی سہولت مل سکے گی۔ اس لیے انہوں نے ہدایت دی کہ اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کیا جائے اور تعمیراتی کام بلاتاخیر شروع کیا جائے۔