حیدرآباد

نامزد عہدوں کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد گاندھی بھون سے رجوع

انہیں نامزد عہدوں کو پر کرنے میں پہلی ترجیح دی جائے گی تاہم کئی لیڈران ان عہدوں کیلئے خواہشمند ہیں جو پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں ریاستی کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی کے کئی لیڈران، نامزد عہدوں کے خواہشمند ہیں۔دس سال کے بعد اس تلگوریاست میں برسراقتدارآئی کانگریس کے لیڈروں کی بڑی تعداد نامزد عہدوں کیلئے کوششیں کررہی ہے۔حال ہی میں وزیراعلی ریونت ریڈی نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جن لیڈروں نے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹوں کی قربانی دی اور پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

 انہیں نامزد عہدوں کو پر کرنے میں پہلی ترجیح دی جائے گی تاہم کئی لیڈران ان عہدوں کیلئے خواہشمند ہیں جو پارٹی کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں ریاستی کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کررہے ہیں۔

کئی لیڈران ان کو اپنے بائیوڈاٹاحوالے کررہے ہیں اور ان سے نامزد عہدوں میں انہیں موقع دینے کی درخواست کررہے ہیں۔ ان لیڈروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے لئے دس سال کام کیا اور انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے میں ان کا بھی رول ہے۔